19 فروری 2012 - 20:30

شہید مجاہد حسین محمد البقالی کا جلوس جنازہ جد حفص سے نکلا اور انہیں سپرد خاک کیا گیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہید مجاہد حسین محمد البقالی کو اسپتال میں طبی امداد فراہم نہ کئے جانے کے باعث شہید ہوگئے تھے۔ شہید مجاہد حسین محمد البقالی جد حفص شہر کے رہائشی تھے اور جارحین و غاصبین کی جارحیت کے دوران احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے اور سڑک میں ٹائر کو آگ لگانے کے لئے اس پر تیل چھڑک رہے تھے کہ اسی اثناء میں آل سعود کے حمایت یافتہ خلیفی غنڈوں نے ان پر حملہ کیا اور ان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ان کا جسم بری طرح جل گیا لیکن خلیفی درندوں نے انہیں اسپتال منتقل نہیں ہونے دیا چنانچہ وہ علاج معالجہ نہ ہونے اور طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے شہید ہوگئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ یہ شہید سعید ایک ماہ قبل ہی آل خلیفہ کے اذيتکدوں سے رہا ہوگئے تھے۔  شہید مجاہد حسین محمد البقالی کی شہادت کے بعد آل خلیفہ کے ناجائز حکمرانوں نے بیرون ملک سے برآمدہ کرائے کے قاتلوں کے متعدد مسلح اور نقاب پوش ٹولے مہزہ اور اسفالہ کے علاقوں پر حملہ کرنے کے لئے تشکیل دیئے جنہوں نے ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔ یہ لوگ گھروں کے دروازوں پر دستک دیتے رہے، کئی  راہگیروں کو تشدد کا نشانہ بنیا اور بعض افراد کو علاقے سے اغوا کیا۔ شہید حسین محمد البقالی 17 فروری کو شہید ہوگئے تھے اور اٹھارہ فروری 2012 کو ان کا جنازہ اٹھا جو زبردست احتجاجی ریلی میں بدل گیا۔

.......

/169-110

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

بحرین کا انقلاب کرامت 370ویں اور 371ویں دن کے واقعات/ سترواں شہید؛ بحرینی عوام میدان شہداء میں/ اپڈیٹس